بھکر کو نئے صوبے کا حصہ قرار دینے پر وفاق سے جواب طلب
کمیشن کا قیام بھی خلاف آئین تھا، درخواستگزار: اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی نوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود نے ضلع بھکر کو نئے صوبے میں شامل کرنیکے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ تک جواب طلب کر لیا ہے۔
درخواست گزار منیر چوہان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھکر کے عوام نئے صوبے میں شامل نہیں ہونا چاہتے، عوام کی مرضی کے خلاف نیا صوبہ بنا کر ضلع کے عوام کو انکے بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ صدارتی پیغام پر اسپیکر قومی اسمبلی نئے صوبے کی تشکیل کے حوالے سے کمیشن تشکیل دے دیا حالانکہ انہیں اس طرح کمیشن کے قیام کا اختیار نہیں تھا جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اورا سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، مزید سماعت یکم مارچ کو ہوگی۔
علاوہ ازیں لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے پی پی 239 سے 18فروری کو ضمنی انتخابات جیتنے والے رکن پنجاب اسمبلی جہانزیب کھچی کو نااہل قرار دینے کیلیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ ایک اور کیس میں جسٹس عائشہ ملک نے ایل پی جی پر لیوی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست پر جاری حکم امتناع میں 23 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے اوگرا سے جواب طلب کر لیا ہے۔