آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات
دہشت گرد حملے خطے میں ہمارےعزم کو متاثرنہیں کرسکتے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
ISLAMABAD:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پاکستان اورافغانستان بہت متاثرہوئے ہیں جب کہ ایسے دہشت گرد حملے خطے میں ہمارےعزم کو متاثرنہیں کرسکتے۔
یہ خبر بھی پڑھیں:افغان صوبے قندھارمیں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 45 اہلکار ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 45 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے تھے۔