مسلم لیگی ہوں اور رہوں گا این اے 149 سے الیکشن لڑوں گا جاوید ہاشمی

الیکشن 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 149 ملتان سے بھرپور حصہ لوں گا، سینئر سیاستدان

الیکشن 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 149 ملتان سے بھرپور حصہ لوں گا، سینئر سیاستدان۔ فوٹو: فائل

لاہور:
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں مسلم لیگی ہوں، مسلم لیگی ہی رہوں گا۔


جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ جہانیاں، ٹھٹھہ صادق آباد کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں مسلم لیگی ہوں، مسلم لیگی ہی رہوں گا جبکہ الیکشن 2018ء کے عام انتخابات میں حلقہ این اے 149 ملتان سے بھرپور حصہ لوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے، ملک وقوم کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
Load Next Story