پراسیکیوٹرجنرل بلوچستان کے اغوا کیخلاف وکلا کا عدالتی بائیکاٹ

آج بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہوئے۔

آج بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہوئے۔فوٹو: نسیم جیمز

پراسیکیوٹرجنرل بلوچستان محمد واسع ترین کے اغوا کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرکی عدالتوں میں وکلا نے عدالتی بائیکاٹ کردیا۔


محمد واسع ترین ایڈووکیٹ کوبدھ کوکوئٹہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے ژوب کے قریب اغواء کیا گیا تھا جس کےخلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کی عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا، نتیجے میں بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے پیش نہیں ہوئے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ قاضی فائر عیسیٰ نے محمد واسع ترین ایڈووکیٹ کے اغواء کانوٹس لیتے ہوتے ہوئے چیف سیکریٹری ،کمشنر ژوب ڈویژن اور وفاقی اورصوبائی وزارت داخلہ کو نوٹسز جاری کردیے ہیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story