کراچی پولیس کی کارروائی گینگ وار کے 8 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

ملزمان کے قبضے سے دستی بم،4 ریپیٹر، جی تھری رائفل، سیون ایم ایم رائفل، 8 ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے دستی بم،4 ریپیٹر، 2 کلاشنکوف، جی تھری رائفل، سیون ایم ایم رائفل، 8 ٹی ٹی پستول اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

مواچھ گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے 8 ملزمان گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔


کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا اور مسلسل 3 گھنٹے آپریشن کے بعد 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

ملزمان کے قبضے سے دستی بم،4 ریپیٹر، 2 کلاشنکوف، جی تھری رائفل، سیون ایم ایم رائفل، 8 ٹی ٹی پستول اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story