شہبازشریف کا گریڈ ایک سے 16کے ایک لاکھ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان
ہمارے کہنے کے باوجود بھی وفاقی حکومت کا پٹھو ادارہ نیب ہمارے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں لا سکا،شہبازشریف
KARACHI:
وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے صوبے بھر کے گریڈ 1ایک سے 16 تک کے ایک لاکھ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے
نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت سوچ وبچارکے بعد عوام کے مفاد میں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں شروع کئے گئے تمام منصوبے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو جانچ پڑتال کے لئے دے دئیے ہیں حتیٰ کہ ہمارے کہنے کے باوجود بھی وفاقی حکومت کا پٹھو ادارہ نیب ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں لا سکا مگر پھر بھی پورے ملک میں احتساب اور شفافیت کا پیغام دینے کے لئے میٹرو بس، اجالا اور لیپ ٹاپ کے آڈٹ کے لئے خود ٹرانسپرنسی کو درخواست دی ہے۔