بلوچستان میں گورنرراج ختم کرنے کا فیصلہ آئندہ 24گھنٹے میں ہوجائے گا فاروق نائیک
افہام وتفہیم سے نگراں وزیراعظم بنایا جارہا ہے اور وہ ایسی شخصیت ہوگی جس پرپوری قوم بھروسہ کرے گی۔ فاروق نائیک
وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورنرراج ختم کرنے کا فیصلہ آئندہ 24گھنٹے میں ہوجائے گا۔
وزیرقانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا نگران وزیراعظم کے لئے وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی جانب سے اپوزیشن لیڈر چوہدی نثارعلی خان کو لکھے گئے خط کا انہوں نے ابھی تک جواب نہیں دیا ہے، انہوں نے کہا کہ افہام وتفہیم سے نگراں وزیراعظم بنایا جارہا ہے اور وہ ایسی شخصیت ہوگی جس پرپوری قوم بھروسہ کرے گی۔
فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مرکزاوربلوچستان میں ایک ہی دن انتخابات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے آمادگی ظاہر کردی اور ایک ہی وقت الیکشن ہونے سے وقت اورپیسہ دونوں بچے گا۔