شاہ زیب قتل کیس اسپیشل پبلک پراسیکوٹرکو کیس سے ہٹا دیا گیا

شاہ زیب قتل کیس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے زمرے نہں آتا،اسپیشل پبلک پراسیکوٹر عبدالمعروف

شاہ زیب قتل کیس کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے زمرے نہں آتا،اسپیشل پبلک پراسیکوٹر عبدالمعروف . فوٹو فائل

شاہ زیب قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی معاونت کرنے والے اسپیشل پبلک پراسیکوٹر عبدالمعروف کو کیس سے ہٹا دیا گیا۔


حکومت سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شاہد آرائیں اب شاہ زیب قتل کیس میں سرکاری وکیل ہوں گے، پولیس نے شاہ یب قتل کیس میں اپنی تفتیش مکمل کرکے مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیا تھا جس پر عبدالمعروف نے اسکروٹنی کے بعد اپنی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے زمرے میں نہیں آتا لہذا اسے دوسری عدالت منتقل کردیا جائے جس کے بعد انہیں کیس سے ہٹا دیا گیا۔

عبدالمعروف نے اس کیس سے ہٹائے جانے کے بعد ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چالان کے بغور جائزے کے بعد قانون اورضابطہ کے تحت میرٹ پر اپنی رائے دی تھی۔

Recommended Stories

Load Next Story