الیکشن کمیشن کا انتخابی امیدواروں کی اسکروٹنی کیلئے آن لائن سسٹم تیار کرنے کا فیصلہ

آن لائم سسٹم متعارف ہونے سے امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوجائے گا، شیر افگن

ریٹرننگ افسر کو امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی کاپی اسکین کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوانی ہوگی جسے سافٹ ویئر کے ذریعے جانچ پڑتال کے لئے متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے گا، شیر افگن فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں امیدواروں کی 7 روز میں اسکروٹنی مکمل کرنے کے لئے آن لائن سسٹم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام آباد میں نیب، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، نادرا حکام اورڈائریکٹر جنرل الیکشن شیر افگن کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی اسکروٹنی کے لئے ''سینٹرل آٹومیٹڈ آن لائن سسٹم'' متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے سافٹ ویئر الیکشن کمیشن کی اجازت ملنے پر ایک ہفتے میں تیار کرلیا جائے گا۔ شیر افگن نے اجلاس کو بتایا کہ امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوجائے گا۔

شیر افگن نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کو امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی کاپی اسکین کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوانی ہوگی جسے سافٹ ویئر کے ذریعے جانچ پڑتال کے لئے ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، نیب اور نادرا کو بھجوایا جائے گا۔
Load Next Story