پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے سری لنکن اسکواڈ کا اعلان
3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے
سری لنکا نے پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
آئی لینڈرز کپتان اپل تھرنگا، لیستھ مالنگا، دنیش چندیمل اور سورنگا لکمل کے لاہور آنے سے انکار پرٹیم میں زیادہ تر نئے کرکٹر شامل کئے گئے ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے تھیسارا پریرا کو سری لنکا کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں تھیسارا پریرا (کپتان)، تھیس دلشان موناریوا، دنشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سماراوکرمہ، آشان پرینجن، مہیلا اداوتے، دسون شناکا، سچتھ پتھیرانا، وکرم سنجایا، لاہیرو گماگے، سیکوجے پرسانا، وشوا فرنینڈو، اسورو ادانا، جیفرے ونڈرسے اور چتورنگا ڈی سلوا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے اور یہ سری لنکا کا 2009 کے بعد پاکستانی سرزمین پر پہلا انٹرنیشنل میچ ہوگا۔