کابل میں فوجی اکیڈمی کے باہر خودکش حملے میں 15 کیڈٹ ہلاک
کیڈٹس کی بس جیسے ہی اکیڈمی سے باہر نکلی خودکش حملہ آور نے خود کو بارودی مواد سے اڑادیا
افغانستان میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے سے 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل کی مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی سے جیسے ہی کیڈٹس کی بس روانہ ہوئی حملہ آور نے اکیڈمی کے گیٹ پر ہی خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں بس میں موجود 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے۔
ترجمان افغان وزارت دفاع نے کیڈٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کیڈٹس کا تعلق داؤد خان ملٹری اکیڈمی سے تھا جو ٹریننگ کے لیے آئے ہوئے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ افغانستان میں دو مساجد پر خودکش حملوں میں 60 سے زائد افراد جاں بحق
واضح رہے 24 گھنٹوں کے اندر یہ افغانستان میں تیسرا خودکش دھماکا تھا، گزشتہ روز 2 مختلف مساجد میں خود کش حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد کی اموات ہوئی۔