سابق وزیراعظم اوران كے ہمنوااداروں كو بد نام كررہے ہیں وزیراعلیٰ پرویز خٹک

جب لیڈر خود كرپٹ ہو تو ان کے نیچے كوئی بھی صاف نہیں ہوسكتا، پرویز خٹک

جب لیڈر خود كرپٹ ہو تو ان کے نیچے كوئی بھی صاف نہیں ہوسكتا، پرویز خٹک ۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

LAUSANNE:
وزیراعلیٰ پروز خٹک کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم اوران كے ہمنوا اداروں كو بد نام كررہے ہیں اور جب لیڈرخود كرپٹ ہوتو ان کے نیچے كوئی بھی صاف نہیں ہوسكتا۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب كرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جب لیڈر خود كرپٹ ہو تو نیچے كوئی بھی صاف نہیں ہوسكتا، قوم كیلئے سوچنے كا مقام ہے كہ وقت كے ساتھ مسائل كم ہونے كی بجائے بڑھتے كیوں گئے کیوں کہ ملكی وسائل پر قابض نا اہل حكمران امیر سے امیر تر ہوتے چلے گئے اور عام آدمی غربت میں دھنستا چلا گیا، نواز شریف پوچھتے ہیں كہ اُنہیں كیوں نكالا گیا، وہ جب جیل میں جائیں گے تو سب سمجھ میں آجائے گا كہ كیوں نكالا گیا، سابق نااہل وزیراعظم اور اُن كے ہمنوا اداروں كو بد نام كرنے میں مصروف ہیں، انہوں نے پاک فوج كو بد نام كرنے میں بھی كوئی كسر نہیں چھوڑی جس نے پاكستان كی نظریاتی و جغرافیائی حدود كے تحفظ كیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :رشوت اور سفارش کے کلچر کو ختم کیا جارہا ہے

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہر پارٹی نے حكومت بنائی مگر كسی كے پاس بھی عوامی فلاح كا پروگرام نہیں تھا اُن كا مقصد صرف اپنے مفادات كا تحفظ تھا، ہمیں ماضی كے تباہ حال ادارے اور كرپشن سے بھرا صوبہ ملا، ہم نے 80 فیصد وسائل ماضی كے تباہ شدہ اسٹركچر كی بحالی كیلئے خرچ كیے، 4 سال ہر محكمے پر توجہ دی اور پوری ایمانداری سے كام كیا، عوام موجودہ حكومت كے 4 سال كا ماضی كی حكومتوں سے موازنہ ضرور كریں انہیں واضح فرق نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان كی سوچ اور وژن كے مطابق خیبرپختونخوا كے اداروں كو سیاسی مداخلت سے آزاد كركے حقیقی تبدیلی سے روشناس كیا جب کہ ایماندار قیادت كو آگے لانا وقت كی ضرورت ہے، اس كے بغیر پاكستان كو مسائل كی دلدل سے نكالنا ممكن نہیں۔
Load Next Story