نئی دہلی میں 7 سالہ طالبہ سے زیادتی کے بعد پرتشدد مظاہرے شروع

زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سیکڑوں لوگ جمع ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔

واقعے کی ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس حکام فوٹو: فائل

لاہور:

دارالحکومت کے علاقے منگول پوری میں 7 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ایک گورنمنٹ اسکول میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سیکڑوں لوگ جمع ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس سے چند پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔


پولیس حکام کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے والدین نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرادی ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ سے تفتیش بھی کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی نئی دہلی میں ایک لڑکی کو چلتی گاڑی میں زیادتی کے بعد بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے ردعمل میں پورے بھارت میں مظاہرے کئے گئے تھے۔
Load Next Story