شاہ رخ خان نے کینسرکی مریضہ سے ملنے کا وعدہ کرکے دل جیت لیے
آپ بہت باہمت خاتون ہیں، ہم سب آپ کی صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں، شاہ رخ
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کینسر کی مریضہ ارونا پی کےکے لئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ارونا کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے کے ساتھ ان سے بہت جلد ملنے کا وعدہ بھی کیاہے۔
شاہ رخ خان کو بالی ووڈکا ''کنگ'' ایسے ہی نہیں کہا جاتا بلکہ انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ کا تاج سرپر سجانے کے لیے کڑی محنت کے ساتھ کروڑوں لوگوں کے دل بھی جیتے ہیں۔ شاہ رخ کے چاہنے والے دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں جن کے دل میں اپنے پسندیدہ اسٹار سے ملنے کی خواہش بھی ہے لیکن بہت کم لوگ ان سے مل پاتے ہیں تاہم کینسر کے مرض میں مبتلا بھارت کی رہائشی ارونا پی کے کی یہ خواہش بہت جلد پوری ہونےوالی ہے۔
موجودہ دور میں سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کچھ بھی ناممکن نہیں۔ ماضی میں مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں سے ملنے کے لیے کئی کئی میلوں کا سفر کرتے تھے اور گھنٹوں ان کا انتظار کرتے تھے، تاہم سوشل میڈیا نے یہ فاصلے بہت مختصر کردئیے ہیں اب صرف ایک بٹن کلک کرکےاپنے پسندیدہ اسٹارزتک براہ راست اپنا پیغام پہنچایا جاسکتا ہے۔ کینسرکی مریضہ ارونا کی آواز بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شاہ رخ خان تک پہنچ چکی ہے۔
بھارت کی رہائشی ارونا گزشتہ 6 برسوں سے کینسر کی مریضہ ہیں، خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود ان میں زندگی جینے کی خواہش ابھی باقی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر وہ شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح ہیں اور زندگی میں صرف ایک بار شاہ رخ سے ملنا چاہتی ہیں۔ رواں سال مارچ میں ارونا نے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے شاہ رخ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ''میں گریجویٹ ڈاکٹرہوں میرے دوست اور خاندان کے افرادمیرے ہمراہ ہیں لیکن میری سب سے بڑی طاقت شاہ رخ خان ہیں اور وہ یہ بات جانتے بھی نہیں ہیں''۔
ارونا کی اس معصوم خواہش نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے دلوں پراثر کیا، صارفین ارونا کی آواز بن گئے اور ان کی خواہش کو شاہ رخ خان تک پہنچانے کیلئے سوشل میڈیا پر SRKmeetsAruna# کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی آہستہ آہستہ اس مہم میں مزید لوگ شامل ہوتے گئے، بلا آخر سوشل میڈیا صارفین اورارونا کے بچوں آکاش اورپریانکاکی محنت رنگ لائی اورارونا کی آواز شاہ رخ خان تک پہنچ گئی۔
شاہ رخ خان نےایک ویڈیو کے ذریعے ارونا کی ہمت کو سراہتے ہوئےپیغام جاری کیا ہے، انہوں نے کہاہے کہ مجھے آپ کی بیماری کے بارے میں آپ کے بچوں آکاش اور پریانکا کے ذریعے پتہ چلا۔ میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ بہت باہمت خاتون ہیں، میں میری فیملی اور وہ تمام لوگ جو آپ کوجانتے ہیں ہم سب آپ کی صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔
شاہ رخ نے مزید کہ آپ کے اندر موجود خوشی اور حوصلہ لوگوں کو آپ سے محبت کرنے پر مجبور کرتا ہے، مجھےیقین ہے آپ میں اس بیماری سے لڑنے کی طاقت موجود ہے اس کے علاوہ ہماری دعائیں آپ کوجلد صحت یاب ہونے میں مدد کریں گی۔ آپ کے دونوں بچے آپ سے بے حد محبت کرتے ہیں انہیں امید ہے کہ آپ جلد ٹھیک ہوجائیں گی اور میں جانتا ہوں ان کی دعائیں ضرور رنگ لائیں گی۔ شاہ رخ نے ارونا سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ آپ سے اس وقت ملنا ممکن نہیں لیکن میں وعدہ کرتاہوں جب آپ صحت مند ہوجائیں گی ہم ضرور ملیں گے۔ شاہ رخ نے مزید کہا کہ اگر ڈاکٹرز اجازت دیں تو ہم ویڈیو کال کے ذریعے بات کرسکتے ہیں اور میں اپنی دعائیں اور نیک خواہشات آپ تک براہ راست پہنچا سکتا ہوں ۔ آپ بہت جلدی ٹھیک ہوجائیں گی، انشا اللہ۔
واضح رہے کہ ارونا کو فروری 2011 میں کینسرکی تشخیص ہوئی تھی اور اس وقت وہ کینسر کی تیسری اسٹیج پر ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کے پیار، محبت اور شاہ رخ خان کے پیغام کے باعث ان کے اندرجینے کی امید ابھی ختم نہیں ہوئی۔