شریف فیملی کو رعایت دینا ملک سے غداری ہوگی طاہر القادری
نواز شریف عادی بھگوڑا ہے، فیصلے آنے سے پہلے بھاگ جائیگا،سربراہ عوامی تحریک
عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو رعایت دینے کا مطلب آئین، عدلیہ سے کھلا انحراف اور ملک و قوم سے غداری ہوگی۔
گزشتہ روز طاہر القادری نے پارٹی کی سینٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز، شہباز دونوں قومی لٹیرے ہیں، معاشی دہشت گرد کی جگہ قاتل اعلیٰ کو لایا گیا تو بحران طوفان میں بدلے گا، ادارے گلے، سڑے اور کرپشن زدہ متعفن نظام کے بجائے پاکستان کو بچانے کی فکر کریں، سپریم کورٹ کی طرف سے جھوٹا ثابت ہونے والے شخص کو پارٹی صدر بناکر پوری ن لیگ نے قوم کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ہم جھوٹ،کرپشن اور لوٹ مار کے حامی ہیں اور ہمارے نزدیک سپریم کورٹ کے فیصلوں، آئین، قانون، جمہوری اخلاقیات کی کوئی حیثیت نہیں۔
سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ نوازشریف عادی بھگوڑا ہے، یہ اپنا ساز و سامان بیرون ملک شفٹ کرچکے ہیں،ان کا پاکستان میں اقتدارکے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، جب تک خائن کی باقیات اقتدار میں ہیں یہ آتا جاتا نظر آتا رہے گا، جب یہ امید بھی ٹوٹ گئی تو پھر فیصلے آنے سے پہلے ہی بھاگ جائے گا، فرد جرم کا ہر حرف سچ پر مبنی ہے اور جو کرپشن اب تک سامنے آئی اس کی حیثیت سمندر کے ایک قطرے جیسی ہے، ان کے بیشتر اثاثے اور اکاؤنٹس ابھی پردہ راز میں ہیں جب کہ لوٹی گئی دولت واپس لانا احتساب کے اداروں کی اصل آزمائش ہے۔
طاہر القادری نے کہا کہ نوازشریف معاشی دہشت گرد ثابت ہوچکا، قاتل اعلیٰ کے کرتوت جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں ہیں، جس دن یہ رپورٹ منظر عام پر آجائے گی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے چہروں پر پڑا ہواپردہ اٹھ جائے گا۔ہم جسٹس باقر نجفی کمیشن رپورٹ کے پبلک ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔