آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے کو سراہتے ہیں لیکن فوج کے مؤقف کا انتظار ہے طالبان

طالبان کی شوریٰ نے آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کے لئے قبائلی جرگے کے قیام کے اعلان کو سراہا ہے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کی شوریٰ نے آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کے لئے قبائلی جرگے کے قیام کے اعلان کو سراہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

تحریک طالبان پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے طالبان سے فوری مذاکرات شروع کرنے کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ابھی بھی اس حوالے سے فوج کے مؤقف کا انتظار ہے۔


تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا کہ طالبان کی شوریٰ نے آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے طالبان سے مذاکرات شروع کرنے کے لئے قبائلی جرگے کے قیام کے اعلان کو سراہا ہے۔

جمعرات کے روز جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں ایک گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا جسے طالبان سمیت تمام فریقین سے فوری مذاکرات کرنے کا اختیار تفویض کیا گیا تھا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں 30 سیاسی و مذہبی جماعتوں نے شرکت کی اور یہ کانفرنس 5 نکاتی ایجنڈے کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی جس پر کانفرنس میں شریک تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے دستخط کئے۔

Recommended Stories

Load Next Story