پی ٹی سی ایل نے اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن متعارف کرادی
صرف 50 روپے ماہانہ پر دستیاب، لیپ ٹاپس واسمارٹ فونز پر ڈیجیٹل ٹی وی سروسز تک رسائی ممکن
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے صارفین کیلیے لیپ ٹاپس اور اسمارٹ فونز پر ڈیجیٹل ٹیلی ویژن سروس تک رسائی کیلیے اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن متعارف کرادی۔
گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق پی ٹی سی ایل کی جانب سے اسمارٹ ٹی وی پی سی ایپلیکیشن کی منفرد سروس کاآغاز پاکستان کو دنیا کے ان چند ممالک کی فہرست میں لے آیا ہے جہاں لیپ ٹاپس اور اسمارٹ فونز پر ڈیجیٹل ٹی وی سروسز تک رسائی ممکن ہے، اسمارٹ ٹی وی پی سی اپلیکیشن صارفین کو روایتی ٹی وی نشریات یا کیبل ٹی وی کے مقابلے میں ٹی وی سروس کے استعمال کو زیادہ بااختیار بناتا ہے۔
اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن ناظرین کو دستیاب 12 ٹی وی چینلز میں سے کسی بھی چینل کی 7 دن تک پرانی نشریات کو دوبارہ دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، مزید برآں ناظرین اپنے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون پر ٹی وی پروگرامز ریکارڈ بھی کرسکتے ہیں، یہ اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن اینڈرائیڈ ورژن میں بھی دستیاب ہے۔
پی ٹی سی ایل ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ وائرلیس بزنس عمر خالد نے اس حوالے سے کہا کہ پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی ایپلیکیشن ایوو صارفین کو اپنے کمپیوٹر پر مختلف اسکرینز سے بیک وقت لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایپلیکیشن صارفین کو ایوو ونگل، ایوو ڈونگل، ایوو نائٹرو، ایوو کلاؤڈ اورایوو ٹیب کے ذریعے 12 ٹی وی چینلز تک رسائی فراہم کرتی ہے، پی ٹی سی ایل اسمارٹ ٹی وی ایپلیکشن صرف 50 روپے ماہانہ پر دستیاب ہے۔