دہشت گردی سے مہم متاثر 2ماہ کے دوران ملک میں 5 بچے پولیو وائرس سے معذور ہوگئے
رکن قومی اسمبلی عذرا پیچوہو نے پیر کو پولیو اور خسرہ کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا.
ملک میں رواں سال کے ابتدائی 2ماہ کے دوران 5بچے پولیو وائرس سے زندگی بھر کیلیے معذور ہوگئے ، ان میں کراچی کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔
دہشت گردی کے واقعات سے انسداد پولیو مہم متاثر ہوئی ، ملک بھر میں پولیوکے5کیسوںکی تصدیق کے بعد عالمی ادارہ صحت، یونیسیف سمیت دیگر عالمی اداروں نے حکومت پاکستان سے اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا ہے، ماہرین کے مطابق دہشت گردی کے واقعات ، ملک میں سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی تشویشناک صورتحال کی وجہ سے حکومت کی توجہ صحت کے مسائل کی بجائے سیاسی صورتحال پر مرکوز ہے جس کی وجہ سے صوبے میں صحت کے مسائل ہولناک صورت اختیار کرگئے ہیں۔
سندھ میں گذشتہ اور رواں سال کے دوران300سے زائد بچے خسرہ کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ تاحال سیکڑوں بچے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، دوسری جانب صوبے میں سا بق بلدیاتی نظام کی بحالی کے بعد ایک بار پھرصحت کا انتظامی ڈھانچہ ازسرنو تبدیل ہوگیا جس کی وجہ سے بھی پولیو سمیت دیگر روٹین ایمونائزیشن شدید متاثر ہوکر رہ گئی ہے، اس صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے رکن قومی اسمبلی عذرا پیچوہو پیرکو کراچی میں کمشنر کراچی سمیت دیگر متعلقہ حکام کا اجلاس طلب کرلیا جس میں محکمہ صحت کے افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے ، معلوم ہوا ہے اجلاس میں پولیواور خسرہ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔