بھارتی ایتھلیٹ سیلفی کے چکر میں ہلاک

44 سالہ ایتھلیٹ بس سے اتر کر سیلفی لینے کیلیے ریلوے لائن پر گیا جہاں ٹرین کی ٹکر سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

44 سالہ ایتھلیٹ بس سے اتر کر سیلفی لینے کیلیے ریلوے لائن پر گیا جہاں ٹرین کی ٹکر سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ فوٹو : فائل

سری لنکا میں ایک بھارتی ایتھلیٹ سیلفی کے چکر میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔


بھارتی ایتھلیٹس کا ایک گروپ انٹر مرکنٹائل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے آیا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق بمبالا پٹیا ریلوے اسٹیشن کے قریب سڑک کے کنارے ایک دکان سے چائے لینے کیلیے کچھ ایتھلیٹس رکے، ان میں شامل ایک 44 سالہ ایتھلیٹ بس سے اتر کر سیلفی لینے کیلیے ریلوے لائن پر چلا گیا مگر وہاں سے گزرنے والی ٹرین کی ٹکر سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
Load Next Story