الیکشن کمیشن عائشہ گلالئی کی نا اہلی کیلیے دائر درخواست پر فیصلہ آج ہوگا

عائشہ گلالئی کیخلاف سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائرکردی گئی ہے۔

عائشہ گلالئی کیخلاف سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائرکردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلیے دائر ریفرنس کا فیصلہ الیکشن کمیشن آج سنائے گا۔


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر الزامات لگا کر پارٹی چھوڑنے کااعلان کرنے والی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر ریفرنس کا فیصلہ الیکشن کمیشن آج سنائے گا۔

دریں اثنا عائشہ گلالئی کیخلاف سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائرکردی گئی ہے۔ کلثوم خالق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور عائشہ گلالئی کوفریق بنایا گیا ہے۔
Load Next Story