پاکستان کیلیے امریکی پالیسی افغانستان میں اس کے کردار سے مشروط ہے ریکس ٹلرسن

پاکستان سے دہشت گردوں کی حمایت ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے، امریکی وزیر خارجہ

پاکستان سے دہشت گردوں کی حمایت ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے، امریکی وزیر خارجہ . فوٹو: فائل

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلیے امریکی پالیسی افغانستان میں امن کے لیے اس کے کردار سے مشروط ہے.

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج ایک روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان آنے سے قبل اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میانمارمیں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ سلوک پرتشویش ہے، عالمی قوانین کی روشنی میں اقلیتوں کےساتھ امتیازی سلوک کےخلاف میانمارپرمحدودپابندیاں بھی زیرغورہیں، امریکا کو راکھائن ریاست میں مسلمان اقلیتوں پر ہونے ظلم پر تشویش ہے جب کہ اقلیتوں پر ظلم کرنے والے عناصر کو سزا دینا ضروری ہے۔


امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن پاکستان پہنچنے پرڈونلڈ ٹرمپ کی افغانستان کے حوالے سے موقف اور پاکستان کے کردار پر بات کریں گے۔پاکستان کے دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ بھارت جائیں گے۔

ریکس ٹِلرسن افغانستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد عراقی دارالحکومت بغداد پہنچے، افغانستان کی طرح عراق بھی وہ غیر اعلانیہ دورے پر ہی گئے ہیں، اس سے قبل ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پر کابل پہنچےتھے جہاں انہوں نے افغان صدراشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

افغانستان میں میڈیا سے گفتگو میں ریکس ٹلرسن نے کہا کہ پاکستان سے دہشتگردوں کی سپورٹ ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کی اسلام آباد کیلئے پالیسی افغانستان میں امن و استحکام کیلئے اس کے کردارسے مشروط ہے اور امریکا، پاکستان کا مستحکم مستقبل یقینی بنانے کیلئے بھی کام کررہا ہے۔
Load Next Story