ہاکی ٹیم کے سابق کپتان دلبرداشتہ ہوگئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
ٹیم منیجمنٹ کی روش ایسی ہی رہی تو قومی کھیل کا نام لیوا کوئی نہ رہے گا،عبدالحسیم خان
ISLAMABAD:
پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کے رویئے سے دلبرداشتہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عبدالحسیم خان نےانٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا.
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالحسیم خان بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ ممکنہ طور پر انٹرنیشنل ہاکی کو خیرباد کہنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی نے حسیم خان کو حال ہی میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیا کپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا جس پر وہ سلیکٹرز سے خاصے نالاں ہیں۔ اس حوالے سے عبدالحسیم خان کا کہنا ہے کہ میں انٹرنیشنل ہاکی کھیلنا چاہتاہوں لیکن ریٹائرمنٹ دینے کا مقصداپنا دفاع کرنا ہے۔
سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہاکی ٹیم منیجمنٹ کی روش ایسی ہی رہی تو قومی کھیل کا نام لیوا کوئی نہ رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پریس کانفرنس میں چیف سلیکٹر حسن سردار کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا بھی جواب دیں گے۔ایکسپریس سے بات چیت میں عبدالحسیم خان کا اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے کہنا تھا کہ وہ بدھ کو پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ اپنی ریٹائرمنٹ کی وجوہات سمیت متعدد اہم ایشوز پر میڈیا سے بات چیت کریں گے۔