امریکی وزیرخارجہ کا پاکستان سے ایک بارپھرڈومورکا مطالبہ
پاکستان افغانستان میں استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کردار ادا کر سکتا ہے ، ریکس ٹلرسن
امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوششیں مزید تیز کرے۔
امریکی سفارت خانے نے ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان پر بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور پاک امریکا تعاون اور شراکت داری پر بات کی گئی۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق ملاقات میں خطے میں پاکستان کے کردار سے متعلق بات ہوئی اور ریکس ٹلرسن نے ملاقات میں امریکی صدر کا پیغام دہرایا اور جنوبی ایشیا پر امریکی پالیسی سے متعلق بھی بتایا۔ انہوں نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خاتمے کی کوششیں تیز کرے۔
امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کردار ادا کر سکتا ہے اور افغانستان میں امن و استحکام دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں داعش اور دہشت گرد گروپ دونوں ممالک کے لیے خطرہ ہیں اور ان گروپوں کا خاتمہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ امریکی وزیرخارجہ نے کینیڈین وامریکی شہری کی بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کی اپنے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیردفاع خرم دستگیر، وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار بھی شریک تھے تاہم وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک امریکا مذاکرات میں شرکت نہیں کی۔
ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سیاسی و عسکری قیادت نے پاکستان سے متعلق نئی امریکی پالیسی پر اپنے خدشات اور تحٖظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پر عزم ہے اور اس جنگ میں نتائج بھی حاصل کیے ہیں، امریکا کےساتھ بہترین تعلقات قائم کرناچاہتے ہیں، دونوں ممالک کو اقتصادی اور معاشی تعاون کو فروغ دینا چاہیئے۔
امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں قیام امن اور سیکیورٹی کے لئے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر معاشی تعلقات کے فروغ کے لئے اچھا موقع ہے جب کہ پاک امریکا تعلقات خطے میں امن وسلامتی کے فروغ میں بھی اہم ہیں۔