بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا انکشاف عملہ ملوث
طلبہ کے ساتھ ساتھ جامعہ کے سکیورٹی گارڈز بھی منشیات فروشی کے مکروہ دھندے کا حصہ ہیں۔
جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروشی کے حوالے سے اسپیشل برانچ کی جانب سے اعلیٰ حکام کو پیش کی گئی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق منشیات فروشی میں طلبہ، سکیورٹی گارڈ اور دیگر عملہ شامل ہے۔ ریذیڈنٹ آفیسر راؤ مقرب کے مطابق رپورٹ موصول ہونے پر تمام ڈیٹا انتظامیہ کو فراہم کر دیا گیا تھا جب کہ یونیورسٹی حکام اپنے طور پر بھی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر کام کر رہے ہیں۔
دوسری جانب یونیورسٹی میں منشیات فروشی کے انکشاف کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اگر کوئی بھی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔