مودی کےمنہ پر خاتون نے چوڑیاں دے ماریں ویڈیو وائرل
بھارتی وزیرا عظم کی سیکیورٹی پر مامور افسران نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے چہرے پر خاتون نے چوڑیاں دے ماریں۔
نریندر مودی کے چہرے پر بھارتی ریاست گجرات کےشہر ودودرا میں روڈ شو کے دوران چلتی گاڑی میں این جی او''آشا''سے تعلق رکھنے والی خاتون چندریکا سولنکی نے چوڑیاں دے ماریں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی غلط پالیسیوں اور شدت پسندی کے باعث دیگر ممالک کے علاوہ اپنے ہی ملک بھارت میں بھی سخت ناپسند کیے جاتے ہیں۔ جس کی تازہ مثال حال ہی میں دیکھنے میں آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرامودی چند روز قبل مختلف پروجیکٹس کے افتتاح کے سلسلے میں گجرات میں موجودتھے۔ وہ گجرات کے شہرودودرا کے علاقے نولاکھی گراؤنڈ سے اپنی گاڑی میں ائیرپورٹ کی جانب جارہے تھے، مودی کی آمد کا سن کرعلاقے کےلوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی اورپرجوش ہوکر نعرے لگارہی تھی.
مودی بھی ہاتھ ہلاکرلوگوں کے نعروں کا جواب دے رہے تھے جب اچانک ہی بھیڑ میں موجود ایک خاتون نے مودی کے چہرے پر اپنی چوڑیاں دے ماریں۔ یہ دیکھ کر پہلے تو مودی ہکا بکا رہ گئے تاہم بغیر کوئی ردعمل ظاہر کیے وہاں سے چلے گئے جب کہ مودی کی سیکیورٹی پرمامورافسران نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=49&v=GM7DD8QUHd8
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کا نام چندریکا سولنکی ہے اور اس کا تعلق ایک این جی او''آشا''سے ہے۔ ایک سوشل ورکر جگنیش نے ٹویٹ کرتے ہوئے چندریکا کی جانب سے مودی پر چوڑیاں پھینکنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ ''آشا'' میں کام کرنے والی خواتین کو کم ازکم 45 ہزار روپے اجرت دینے پر راضی نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ سولنکی نے یہ حرکت کی۔ چندریکا سولنکی کی مودی پر چوڑیاں پھینکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ''آشا''میں کام کرنے والی خواتین کا مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل حکومتی ملازمین کے برابرسہولیات دینے کے ساتھ شناختی کارڈ جاری کیے جائیں، کام کے اوقات مقرر کئے جائیں اور زچگی کی چھٹیاں بھی دی جائیں۔ تاہم حکومت بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود ان کے مطالبات نہیں مان رہی لہٰذا سولنکی نے احتجاجاً مودی پر چوڑیاں پھینکی ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=3lZh6cxJa4A