الطا ف حسین اور رحمان ملک کا بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنے پراتفاق
پاکستان کے مفاد،سندھ میں امن واستحکام اور اتحادوبھائی چارے کی خاطر پرانے رشتوں کاسلسلہ جاری رہیگا،الطاف حسین
ISLAMABAD:
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
لندن سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کے درمیان تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران رحمان ملک نے صدرآصف علی زرداری کی جانب سے الطاف حسین کو خیرسگالی کے جذبات اورنیک خواہشات کاپیغام پہنچایا ۔ دونوں رہنماوں نے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان اختلافی امور پر کورکمیٹیوں کے ذریعے نئے سرے سے بات چیت پر اتفاق کیا۔الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کے مفاد،سندھ میں امن واستحکام اور اتحادوبھائی چارے کی خاطر پرانے رشتوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان سیاسی اتحاد ختم ہوا ہے لیکن قرابت داری کے رشتے ختم نہیں ہوئے، دونوں جماعتیں انتخابات میں علیحدہ علیحدہ حصہ لیں گی تاہم بعض نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کی جاسکتی ہے۔