الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات ملنے پر ایم کیو ایم کو انتخابات کیلئے اہل قرار دیدیا

الیکش کمیشن کو ایم کیوایم کی جانب سے 2010کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں ملی تھیں جو اب جامع جواب کی صورت میں موصول ہوگئی ہے

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کو اثوثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے اور پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی الیکشن مکمل نہ ہونے پر عام انتخابات کے لئے نااہل قرار دے دیا تھا۔ فوٹو : فائل

لاہور:
اليكشن كميشن نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر اسے انتخابات کے لئے اہل قراردے دیا۔


اليكشن كميشن كے ترجمان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ كی جانب سے سال 2010 كے اثاثوں كی تفصيلات اليكشن كميشن كو نہيں ملی تھيں جو اب اليكشن كميشن كو جامع جواب كی صورت ميں موصول ہوگئی ہے جس کے بعد ایم کیوایم كا نام اہل جماعتوں كی فہرست ميں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لئے اہل اور نااہل سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں ایم کیو ایم کو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے اور پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی انتخابات مکمل نہ ہونے پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story