مساج تھراپسٹ لینی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کردی

مساج تھراپسٹ لینی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کردی
گیل کی حرکت پر رو پڑی تھی،مساج تھراپسٹ ۔  فوٹو : فائلگیل کی حرکت پر رو پڑی تھی،مساج تھراپسٹ ۔  فوٹو : فائل

گیل کی حرکت پر رو پڑی تھی،مساج تھراپسٹ ۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے آسٹریلوی میڈیا گروپ کیخلاف کیس میں متاثرہ مساج تھراپسٹ لینی رسل نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کردی۔


وہ ورلڈ کپ 2015 کے دوران کیریبیئن ٹیم کے ساتھ ہی کام کررہی تھیں۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ میں ٹاول کی تلاش میں ڈریسنگ روم گئی تو کرس گیل نے غیر شائستہ انداز اپنایا، میں نے ویسٹ انڈین فزیوتھراپسٹ کو اس واقعے کے بارے میں بتایا، اس وقت میں کسی بچے کی طرح زاروقطار رو رہی تھی، دیگر خواتین کو بھی ایسی باتوں کا سامنا رہتا اور میں اسی لیے سامنے آئی ہوں، کیس کی سماعت اگلے روز بھی جاری رہے گی۔
Load Next Story