مردم شماری کے نتائج جاری نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کوتشویش

حلقہ بندی اورانتخابی فہرستوں پرنظرثانی کاکام متاثر ہو گا، الیکشن کمیشن حکام

حلقہ بندی اورانتخابی فہرستوں پرنظرثانی کاکام متاثر ہو گا، الیکشن کمیشن حکام؛فوٹوفائل

NEW DELHI:
الیکشن کمیشن نے ملک میں قومی مردم شماری2017ء کے نتائج کی اشاعت، انتخابی فہرستوں کی نظرثانی اور حلقہ بندیوں کی تفصیلات جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


بدھ کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضاکی زیر صدارت اہم اجلاس ہواجس میں مردم شماری اور حلقہ بندیوں سے متعلق امور اور کمیشن کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے نتائج شائع نہ ہونے اوراس سے متعلق تفصیلات کی عدم فراہمی پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیاکہ اگر بروقت ضروری آئینی ترمیم نہ کی گئی اور الیکشن کمیشن کومردم شماری کی شائع شدہ رپورٹ، نقشہ جات اوران کی حدودکی تفصیلات فوری فراہم نہ کی گئیں توالیکشن کمیشن کیلئے انتخابی فہرستوں کی نظرثانی اورنئی حلقہ بندیوں کے کام کی تکمیل ناممکن ہوگی۔

جس کی تمام ترذمہ داری متعلقہ اداروں پرہو گی۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں وفاقی سیکرٹری قانون اورسیکرٹری شماریات ڈویژن سے تفصیلی بریفنگ لی جائے گی۔اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرکریں گے۔
Load Next Story