پاکستان کو اب شریف خاندان کی ضرورت نہیں رہی ترجمان تحریک انصاف
نوازشریف اور ان کے خاندان کو 30 ہزار کروڑ روپے کی کرپشن کا حساب دینا ہے، فواد چوہدری
تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اب شریف خاندان کی ضرورت نہیں رہی جب کہ جے یو آئی اور اے این پی کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اب شریف خاندان کی بھی ضرورت نہیں رہی، نوازشریف اور ان کے خاندان کو 30 ہزار کروڑ روپے کی کرپشن کا حساب دینا ہے، یہ اب کچھ بھی کرلیں مستقبل کی سیاست میں ان کی کوئی جگہ نہیں رہی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ثابت ہوگیا کہ پاپا ہی پاپی ہیں
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اے این پی اور جے یو آئی مسلم لیگ (ن) کی مقامی شاخیں ہیں، اسفندر یار ولی اور فضل الرحمان نے ثابت کردیا ہے کہ وہ خیبرپختون خوا کے عوام کے خیر خواہ نہیں، پاکستانی سیاست میں ان دونوں جماعتوں کی کوئی جگہ نہیں، آج کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد یہ بات ثابت ہوجائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پاناما کیس اور عمران خان کےکیس میں بہت فرق ہے