کروڑوں کے ٹیکس فراڈ میں ملوث 9 کمپنیاں بلیک لسٹ
متعدد جعلی کمپنیوں کا سُراغ لگایا گیا جو بوگس بل اور جعلی و بوگس انوائسزجاری کرتی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے ماتحت ادارے ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی نے جعلی انوائسز کے ذریعے کروڑوں روپے کے ٹیکس فراڈ میں ملوث 9 کمپنیوں کو بلیک لسٹ قراردیدیا ہے جبکہ مذکورہ اسکینڈل میں ملوث ملز مالکان و دیگر تاجروں وصنعتکاروں اور ٹیکس حکام کا سُراغ لگانے کیلیے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھادیا ہے۔
اس ضمن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ آر ٹی او کراچی نے ابتدائی طور پرکراچی کی کمپنی میسز گلوبل ٹریڈنگ کمپنی کی طرف سے 5 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد کی غیر قانونی ایڈجسٹمنٹ کا کیس پکڑا تھا جس کی بنیاد پر ایف بی آر کے ڈیٹا بیس اور پرال کے پاس موجود ریکارڈ کے تحت کی جانے والی سکروٹنی کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ بڑی تعداد میں جعلی کمپنیاں قائم کی گئی ہیں اور انہیں ٹیکس حکام کی ملی بھگت سے سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ بھی کروالیا گیا ہے، سکروٹنی کے دوران متعدد جعلی کمپنیوں کا سُراغ لگایا گیا جو بوگس بل اور جعلی و بوگس انوائسزجاری کرتی ہیں۔
مذکورہ افسر نے بتایا جن کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ان میں شیرازی اینڈ سنز، میسز نیو ٹیک گلوبل، میسز کوثر کارپوریشن، میسز میٹل ایمپیکس، موتی والا کارپوریشن، میسز نواز انٹرنیشنل، میسز ایم کے انٹرنیشنل، میسز آفتاب کمپنی سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ ایف بی آر کے افسر نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی ایک درجن سے زائد جعلی کمپنیاں بلیک لسٹ کی جاچکی ہیں۔