فیس بک کا ویڈیوز سیکشن میں اہم اضافہ

فیس بک صارفین اب ’ فور کے‘ ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرسکیں گے۔

فیس بک صارفین اب ’ فور کے‘ ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرسکیں گے۔ فوٹو: فئل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اپنے صارفین کی آسانی کے لیے ویڈیو سیکشن میں اہم اضافہ کرنے جارہی ہے۔

فیس بک کے صارفین کو ہمیشہ یہ شکایت رہی ہے کہ انہیں سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر اچھی کوالٹی کی ویڈیوز دیکھنے کو نہیں ملتیں اور نہ ہی وہ الٹرا ہائی ریزولیوشن ویڈیوز اپ لوڈ کرسکتے ہیں تاہم اب فیس بک صارفین کے اس شکوے کو دور کرنے کے لیے ' فور کے' ویڈیوز کی اپ لوڈنگ پر تجربات کررہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فیس بک کا ''نیوز فیڈ'' میں بڑی تبدیلی پر غور


رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے اور ویڈیوز کی دیگر ویب سائٹس پر ہائی ڈیفی نیشن ویڈیوز کی سہولت کے بعد فیس بک نے بھی اپنے صارفین کو 'فور کے' ویڈیوز کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں 2160 پکسل کی الٹرا ہائی ڈیفی نیشن ویڈیوز پر تجربات بھی کیے جارہے ہیں جب کہ فیس بک کے چند پیچز نہ صرف 'فور کے' ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں بلکہ وہ انہیں اپ لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک کی اس اپ گریڈیشن کے بعد صارفین کھیل، سائنس، صحت، فٹنس، انٹرٹینمنٹ سمیت تمام ویڈیوز ہائی کوالٹی میں دیکھ سکیں گے۔ اس سے قبل فیس بک 'لائیو 360 ویڈیوز' میں 'فور کے' ویڈیوز کا آپشن دے چکا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فیس بک پر 'صبح بخیر' لکھنے پر نوجوان گرفتار

واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ میں 'یوٹیوب' نے سب سے پہلے 2010 میں 'فور کے' ویڈیوز پر تجربات کیے تھے۔
Load Next Story