ملیر سٹی میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ڈاکو گرفتار
عزیز آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم فرار، پولیس اہلکار یعقوب زخمی.
ملیر سٹی میں پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔
کریم آباد میں بھی پولیس مقابلہ ہوا جس میں اہلکار زخمی ہوگیا ،ایس ایچ او ملیر سٹی امتیاز نیازی نے ایکسپریس کو بتا یا کہ ملیر سٹی کے علاقے ملیر ہومز میں ایک گھر میں ڈاکو گھس گئے اور لوٹ مار شروع کردی ، مکینوں نے مددگار 15 پر پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی اور مکان کا گھیرائو کرکے ڈاکوئوںکو للکارا ، پولیس کے پہنچتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم امجد ولد صادق زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
انھوں نے بتایا کہ ملزم کے چار ساتھی عدنان ، ذاکر ، حاکم بلوچ اور نوید فرار ہوگئے،زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا گیا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے، علاوہ ازیں عزیز آباد کے علاقے کریم آباد میں ڈاکو کی موجودگی کی اطلاع پر دو پولیس اہلکار کانسٹیبل یعقوب اور عامر پہنچے تو ڈاکو نے فائرنگ کردی جس سے اہلکار یعقوب ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، ایس ایچ او عزیز آباد حسیب قریشی نے ایکسپریس کو بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر قلندر بخش ولد رمضان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا ۔