امریکا میں داخلے کیلیے سیکیورٹی مزید سختمسافروں کےانٹرویوز لئے جائیں گے
نئے قواعد کا مقصد امریکا کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنانا ہے،ترجمان لیزا فربسٹن
امریکا میں داخل ہونے والی تمام ایئرلائز کے لئے نئے سیکیورٹی اقدامات کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں مسافروں کےانٹرویوزبھی لئے جائیں گے۔
امریکا میں داخل ہونےوالی تمام پروازوں کو نئی سیکیورٹی اسکریننگ کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکی حکومت کی نئی پالیسی کے تحت غیرملکیوں کے لئے ٹیک آف سے قبل کڑی اسکرینگ کی جائے گی جب کہ جہاز کا عملہ مسافروں کا انٹرویوزبھی کرے گا عدم اطمینان کی صورت میں مسافر کو سفرکی اجازت نہیں دی جائے گی۔
امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی ترجمان لیزا فربسٹن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے حالیہ نافذ ہونے والے سیکیورٹی قوانین کے تحت یہ قانون امریکا میں روزانہ داخل ہونےوالی تمام 2100 پروازوں پر نافذالعمل ہوگا، نئے قواعد کا مقصد انسداد دہشت گردی اقدامات کو مزید سخت کرکے امریکا کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنانا ہے۔
نئے قوانین کے تحت امریکا جانے والے مسافروں کو ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کلیئرنس کے لئے طویل انتظارکرنا پڑے گا۔ دنیا کی پانچ بڑی ایئرلائنز نے ہدایت پرعمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے حوالے سے نئے اقدامات پر عمل کیا جائے گا جب کہ انٹرویو کے لئے سوالات بھی تیارکئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ نئی سفری پابندیاں امریکا میں مشرقی وسطیٰ کی بعض ایئرلائنز پر لیپ ٹاپ کے حوالے سے لگائی گئی 120 دنوں کی پابندیوں کے اختتام پر عمل میں لائی گئی ہیں۔