انڈونیشیا کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 46 افراد ہلاک
فیکٹری کے عقب سے ملنے والی لاشوں میں سے اکثر ناقابل شناخت ہیں،پولیس
انڈونیشیا میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے مغربی علاقے میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فیکٹری میں دو دھماکے سنے گئے، پہلا دھماکا اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کی چھت گرگئی جب کہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، فی الحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
پولیس کے مطابق فیکٹری کے عقب سے ملنے والی لاشوں میں سے اکثر ناقابل شناخت ہیں لوگوں نے آگ سےبچنے کے لئے عقبی دروازے کا استعمال کیا تاہم کامیاب نہیں ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کےلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جس میں بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔