لاہور میں ٹی 20 میچ کیلیے رنگارنگ افتتاحی تقریب بھی سجائی جائے گی
مقابلہ شام6بجے شروع ہوگا، فیصلہ رات کو پڑنے والی اوس کے پیش نظرکیا گیا،بورڈ
MIRPURKHAS:
پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ 3بجے کھول دیے جائیں گی جب کہ رنگارنگ افتتاحی تقریب بھی سجائی جائے گی۔
ترجمان پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میچ پہلے سے طے گئے جانے والے وقت سے ایک گھنٹہ قبل 6بجے شروع ہوگا، فیصلہ رات کو پڑنے والی اوس کے پیش نظر کیا گیا ہے،قذافی اسٹیڈیم کے گیٹ میچ سے 3گھنٹے قبل کھول دیے جائیں گے جبکہ رنگارنگ تقریب میں پاکستان کے میدان آباد کرنے والے آئی لینڈرز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
سیکیورٹی اداروں کی طرف کہا گیاکہ افراتفری سے بچنے کیلیے شائقین میچ شروع ہونے سے کافی دیر پہلے ہی اپنے انکلوژرز میں پہنچنے کی کوشش کریں،پارکنگ سے اسٹیڈیم تک شٹل سروس فراہم کی جائیگی۔ دریں اثنا پی سی بی نے پاک سری لنکا میچ کے ٹکٹ خریدنے والوں کیلیے ہدایات جاری کردیں۔
طریقہ کار کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر 5ٹکٹ خریدنے کی اجازت دی گئی تھی،کوریئر کپمنی خریدار کا نام اور شاختی کارڈ نمبر درج کرکے ہی ٹکٹ جاری کرتی رہی ہے،مرکزی خریدار ٹکٹ کی تصدیق کیلیے اصل شناختی کارڈ ساتھ لائے گا تو اس کے ساتھ ایک سے4افراد داخل ہوسکیں گے۔ 4سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی ٹکٹ لے کر آنا ہوگا، یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اپنا خریدا گیا ٹکٹ سوشل میڈیا یا کسی فورم پر بھی نمائش کیلیے پیش کرنے سے گریز کریں،ٹکٹ کی خریداری کیلیے اپنا شناختی کارڈ کسی کو استعمال نہ کرنے دیں۔
علاوہ ازیں میچ کیلیے واسا نے ایمرجنسی کیمپ قائم کر دیا ہے، جس میں30 سینٹری ورکرز کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیے موجود ہوں گے، بارش اور سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلیے 3 سکر مشینیں بھی موجود ہوں گی، بوقت ضرورت استعمال کیلیے 3 جنریٹرز بھی تیار رکھے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ میچ کے روز مطلع صاف رہنے کا امکان ہے لیکن حکام کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلیے خود کو تیار کررہے ہیں۔