لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران شائقین کیلیے فری شٹل سروس چلائی جائیگی
کرکٹ میچ کو دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو مفت ،آرام دہ اور محفوظ سفری سہولتیں میسر آ سکیں گی۔
لاہور:
لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ دیکھنے کیلیے آنے والے شائقین کیلیے فری شٹل سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
پلان کے مطابق ایل ٹی سی کی جانب سے29 اکتوبر بروز اتوار کو 30 ایئرکنڈیشنڈ کوسٹر بسوں پر مشتمل شٹل سروس کو کرکٹ شائقین کیلیے چلایا جائے گا،یوں مختلف جگہوں پر پارکنگ پوائنٹس سے کرکٹ میچ کو دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کو مفت ،آرام دہ اور محفوظ سفری سہولتیں میسر آ سکیں گی۔
لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی اس فری شٹل سروس کو قذافی اسٹیڈیم کے گرد ونواح میں مختلف پارکنگ پوائنٹس سے میچ کے شروع ہونے سے قبل اوراختتام پر مقررہ اوقات میں چلایا جائیگا۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے شعبہ انفورسمنٹ اور آپریشنز ڈپارٹمنٹ کے افسران اور ٹیمیں مختلف جگہوں پر فیلڈ میں ان بسوں پر سفر کرنے والے شائقین کی رہنمائی کے لیے موجود رہیں گی تاکہ کرکٹ شائقین کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔