ماضی میں افغانستان کے معاملے میں غلطیاں سرزد ہوئیں پاکستان
دیگر ممالک افغان امن عمل کے حوالے سے اپنی ذمے داری پوری کریں، جرمنی میں پاکستانی سفیر.
پاکستان نے ماضی میں افغانستان کے معاملے میں اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دیگر ممالک ایسی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کریں اور کابل میں امن و استحکام کے حوالے سے اپنی ذمے داری کو پورا کریں۔
جرمنی میں پاکستان کے سفیر عبدالباسط نے ان خیالات کا اظہار جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی افغانستان اور پاکستان پر ٹاسک فورس کے اجلاس کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلء کے بعد ذمے دارانہ طریقے سے سیکیورٹی منتقلی کیلیے مفاہمتی عمل کے بارے میں اقدامات کا جائزہ لینا ضروری ہے، جب تک افغانستان میں صورتحال مستحکم نہیں ہوجاتی اس وقت تک پاکستان کیلیے بھی اپنے ملک میں مختلف امور اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں سخت مشکلات پیش آئیں گی۔