ججز کا ملیر جیل کا دورہ 10 قیدیوں کی اعتراف جرم پر رہائی

سیشن جج ملیر محمد یامین کا 4 جوڈیشل مجسٹریٹس کے ہمراہ اچانک دورہ،قیدیوں کے مسائل سنے ،مقدمات نمٹانے کی ہدایت کی.

جیل میں گزا رے گئے ایام کو سزا قرار دے کرقیدیوں کو رہا کردیا، سیشن جج کا جیل کے اسپتال کو فوری ویل چیئر فراہم کرنے کا حکم. فوٹو فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر محمد یامین نے 4 جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ملیر ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ کیا اور جیل میں قیدیوں کے مسائل سنے۔

اس موقع پر منشیات کے الزام میں قید 10قیدیوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، فاضل جج نے جودیشل مجسٹریٹس کو ان کے مقدمات فوری نمٹانے کی ہدایت کی ،جوڈیشل مجسٹریٹس نے قیدیوں کے جیل میں گزارے گئے ایام کو سزا قرار دیتے ہوئے رہا کردیا ، جیل کے میڈیکل افسر نے فاضل جج سے تحریری شکایت کی کہ جیل میں کوئی ویل چیئر موجود نہیں ہے ۔




متعدد قیدیوں کی ٹانگ ٹوٹ جانے کے باعث انھیں چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور قیدیوں کو عدالتوں میں بھی پیش نہیں کیا جاسکتا ،سیکریٹری ہیلتھ کو حکم دیا جائے کہ وہ جیلوں میں بھی ویل چیئر فراہم کریں تاکہ ایسے قیدیوں کو باآسانی عدالتوں میں بھی پیش کیا جاسکے ، فاضل عدالت نے سیکریٹری ہیلتھ کو فوری طور پر ویل چیئر فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔
Load Next Story