کلچرل ڈے منانے کامقصد بلوچ ثقافت اجاگر کرنا ہے قادر پٹیل
بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر منعقدہ جلسے سے عذیر بلوچ، بشیر جان اوردیگر کا خطاب.
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بلوچ کلچرل ڈے منانے کا مقصد بلوچ ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بلوچ وفادار اور بہادر قوم ہے،وہ ہفتہ کی شب لیاری جنرل اسپتال گرائونڈ میں بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے،کراچی سٹی الائنس کے سربراہ سردار عذیر جان بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ،شہر میں قیام امن کے لیے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پورے شہر میں بلا تفریق فوجی آپریشن کیا جائے ، لیاری کے لوگ خصوصاً بلوچ قوم محبت کا درس دینے والی قوم ہے، دہشت گردی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ وقت بہت قریب ہے جب لیاری کے لوگ کراچی سمیت پورے ملک میں نکل کر امن لائیں گے اور محبت اور بھائی چارگی کے پیغام کو عام کریں گے، انھوں نے کہا کہ اگر کراچی میں امن ہوگا تو سندھ اور پاکستان ترقی کرے گا ، ملک کی معیشت مضبوط ہوگی اور لوگوں کو روزگار ملے گا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری بشیر جان نے کہا کہ کراچی کے لوگ امن چاہتے ہیں اور قیام امن کے لیے اے این پی اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہے۔
عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ امن بھیک مانگنے سے نہیں بلکہ جدوجہد سے ملتا ہے ، انھوں نے کہا کہ لیاری کے لوگ دہشتگرد نہیں بلکہ محبت کرنے والے ہیں، ہم بلوچ قوم کے ساتھ ہیں، جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عمر صادق نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی،مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالحکیم بلوچ نے کہا کہ لیاری کے لوگوں کا سردار عذیر جان بلوچ ہے اور ہم نوجوان رہنما کو امن کا پیغام عام کرنے اسے مبارک باد پیش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر یوسف بلوچ نے کہا کہ بلوچ قوم کو کبھی طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا ، لیاری کے لوگ دہشت گرد نہیں بلکہ محبت کرنے والے ہیں۔
آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدر عبدالعزیز میمن نے کہا کہ میں میمن برادری کی جانب سے بلوچوں کو ان کا ثقافتی دن منانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، مسلم لیگ (فنکشنل) کراچی کے صدر یاسر سائیں نے کہا کہ آج کے پروگرام سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ لیاری کے لوگ امن کے خواہ ہیں اور امن کا پیغام عام کرنا چاہتے ہیں، بلوچ کلچرل ڈے کے موقع پر بلوچ ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے بچوں نے ٹیبلو پیش کیے ، مختلف فنکاروں نے بلوچی گیت گائے ، تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ، قبل ازیں سردار عذیر جان بلوچ کی قیادت میں تمام سیاسی قائدین جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔