مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جدوجہدِ حق خود ارادیت کو نہیں دباسکتے پاک فوج
رواں سال بھارت نے 1140 سے زائد مرتبہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
PESHAWAR:
پاک فوج نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کشمیریوں کو ان کی جدوجہد حق خود ارادیت سے نہیں روک سکتے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق رواں سال بھارت نے 1140 سے زائد مرتبہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی جدوجہد سے نہیں روک سکتیں۔
ترجمان پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی سرحدی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جارحیت سے باز رہے ورنہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج کشمیر پر بھارتی قبضے کو 70 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کے خلاف کشمیری عوام دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں۔