پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا
گرائے گئے بھارتی ڈرون کا ملبہ بھی قبضے میں لے لیا گیا، آئی ایس پی آر
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول میں رکھ چکری سیکٹر پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا، بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیا جب کہ گرائے گئے بھارتی ڈرون کا ملبہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے امریکا کی جانب سے بھارت کو مسلح ڈرونز فراہم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح ڈرونز کی بھارت کو فراہمی سے طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا ہوگا، عالمی طاقتوں کو بھارت کے معاہدوں اور کسی بھی ٹیکنالوجی کی فراہمی سے قبل بین الاقوامی ذمہ داریوں و معاہدوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
واضح رہے گزشتہ سال نومبر میں بھی بھارتی ڈرون جاسوسی کے لیے پاکستانی حدود میں گھس آیا تھا تاہم پاک فوج نے ڈرون مار گرایا تھا۔