فلم ’’دنگل‘‘ کے بعد ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ بھی چین میں
مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نہ صرف بھارت کے سپر اسٹار سمجھے جاتے ہیں بلکہ انہیں چین میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے
LONDON:
بالی ووڈ بلاگ بسٹر فلم 'دنگل' کی کامیابی کے بعد عامر خان نے اپنی نئی فلم 'سیکریٹ سپر اسٹار' کو بھی چین میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان نہ صرف بھارت کے سپر اسٹار سمجھے جاتے ہیں بلکہ انہیں چین میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے اور ان کی فلمیں وہاں بھارت سے زیادہ بزنس کرتی ہیں۔ بلاگ بسٹر فلم 'دنگل' نے چین میں ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تمام ریکارڈ اپنے قبضے میں کرلیے تھے جب کہ 'پی کے' نے بھی چینی شائقین کو بے حد متاثر کیا تھا یہی وجہ ہے کہ عامر خان نے اب اپنی نئی فلم 'سیکریٹ سپر اسٹار' کی چین میں ریلیز کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چینی صدر بھی ''دنگل'' کے مداح نکلے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان سے جب سوال کیا گیا کہ 'سیکریٹ سپر اسٹار' کو چین میں ریلیز کیا جائے گا جس پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے پلاننگ شروع کردی ہے اور فلم اگلے ایک سے 2 ماہ کے دوران چین میں ریلیز ہوجائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ دنگل چین میں 1000کروڑ کمانے والی پہلی بھارتی فلم
فلم 'دنگل' میں عامر خان کی بیٹی کا کردار نبھانے والی زائرہ وسیم نے اس فلم میں بھی ایک ایسی بچی کا کردار ادا کیا ہے جو والد کی مخالفت کے باوجود گلوکارہ بننا چاہتی ہیں اور منزل تک پہنچنے میں اسے شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
واضح رہے سیکریٹ سپر اسٹار دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی اور فلم کی کامیابی کا سفر جاری ہے جو اب تک بھارت میں 41 اور دیگر ممالک میں 25 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔