جے یوآئی کی اے پی سی سیاسی شعبدہ بازی تھی عمران خان
ایم کیوایم اوراے پی ایم ایل سے اتحاد نہیں کرینگے، دھاندلی ہوئی توخون خرابہ ہوگا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف ایم کیوایم اورآل پاکستان مسلم لیگ سے آئندہ عام انتخابات کیلیے کسی قسم کااتحاد نہیں کرے گی۔
جے یوآئی کی آل پارٹیز کانفرنس مکمل طورپرسیاسی شعبدہ بازی تھی،کراچی کے حالات تباہی کی طرف جارہے ہیں،عوام نے خوداپنے مستقبل کافیصلہ کرناہے،نواز لیگ اور تحریک انصاف کے مقاصدمختلف ہیں، اقتدارمیںآکرفوری طورپرملک کوامریکی جنگ سے نکالیں گے، آئندہ الیکشن میں اگردھاندلی کی کوشش کی گئی توملک میں خون خرابہ ہوگا۔اپنے ایک بیان میں انھوںنے کہاکہ تحریک انصاف الیکٹ ایبلزکی سیاست پریقین نہیں رکھتی کیونکہ ہم تبدیلی کی سیاست کررہے ہیں اوراگرہم نے اسٹیٹس کوکی سیاست کرناشروع کر دی توملک میں تبدیلی نہیں آئے گی،عمران نے کہاکہ خواتین کی مخصوص نشستوںکی کبھی مخالفت نہیں کی بلکہ یہ کہاہے کہ باقاعدہ الیکشن کروا کرگراس روٹ لیول سے منتخب ہوکرآنیوالی عورتوںکونمائندگی دی جائے۔
عمران خان نے کہاکہ اکیلے ہی الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کرکے حکومت بنائیں گے،تحریک انصاف اقتدارمیںآکرڈرون حملوںکوروکے گی،قبائلی علاقوںمیںامن صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ہوسکتے ہیں،تحریک انصاف مذاکرات کرے گی اورفوج کااستعمال قبائلیوں کے مشورے سے ہوگا۔ادھرثناء نیوزکے مطابق تحریک انصاف نے انتخابات کیلیے پارٹی امیدواروں سے9مارچ تک درخواستیں طلب کرلی ہیں،درخواست فارم 3 ہزارروپے میں نجی کوریئرکے24 دفاترسے حاصل اورجمع کرائے جاسکیںگے،قومی اسمبلی کی نشست کیلیے 27 جبکہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کیلیے درخواست گزارکو17ہزارروپے کابینک ڈرافٹ درخواست کے ساتھ دیناہوگا،35 سال یااس سے کم عمرامیدواروںکیلیے دونوں نشستوںکے ٹکٹ کیلیے 7 ہزارروپے کے ڈرافٹ دینے ہونگے۔