مقدمے دباؤ میں لانے کا حربہ ہیں مریم نواز

خاندان کا فیصلہ تھا کہ میں پارٹی سنبھالوں جبکہ اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)

دادا کے بعد والد نے بھی میری سیاسی قابلیت کوسراہا، مریم نواز: فوٹو: فائل

مریم نواز نے مقدمات کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے ہیں جن کا مقصد دباؤ میں لانا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنے امریکی اخبارکوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خاندان کا فیصلہ تھا کہ میں پارٹی سنبھالوں، جیلیں، نااہلی، نظربندیاں،عدالتی مقدمات سب دیکھ لیے، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، ستمبرکے ضمنی انتخابات میں فتح دلیل ہے کہ لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے جب کہ شریف خاندان کے خلاف دائرکیے گئے مقدمے سیاسی بنیادوں پرقائم کیے گئے ہیں جوانتقامی کارروائیوں اوردباؤمیں لانے کا حربہ ہیں۔


مریم نواز نے شہباز شریف کووزارت عظمیٰ ملنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ شہبازشریف سب سے زیادہ اہلیت کےحامل ہیں، وہ میرےہیروہیں، میں اپنی زندگی سے بڑھ کراپنے چچا کوچاہتی ہوں۔ خاندان میں اختلافات کی خبروں پر مریم کا کہنا تھا کہ پارٹی یاخاندان میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، شریف فیملی خاندانی اقدارپربہت فخرمحسوس کرتی ہے۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ قریبی افراد کہتے ہیں سیاست میں میرا اہم کردارہے، معلوم نہیں کل مقدرمیں کیا ہولیکن مجھےعوام میں جانا ہے، سب سے پہلے میرے دادا نےمجھے خاندانی امورمیں اہم مقام دیا، دادا کے بعد والد نے بھی میری سیاسی قابلیت کوسراہا، میری چند اہم صلاحیتوں میں سے ایک یہ ہے کہ مشورے اورتنقید اپنے والد تک پہنچاؤں، اچھی قسمت تھی کہ چھوٹی عمرمیں شادی ہوئی، تمام وقت بچوں کی پرورش پرصرف کیا تاہم اب میرے پاس اپنے کام کیلیےزیادہ وقت ہے،بچےچھوٹے ہوتے توایسا نہ کرپاتی۔
Load Next Story