70فیصدارکان نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائےسڈل
ٹیکس چوروں کوآئندہ انتخابات میں حصہ لینے کاحق نہیں ہوناچاہیے،وفاقی ٹیکس محتسب
وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے کہاہے کہ70فیصدارکان پارلیمنٹ نے نیشنل ٹیکس نمبر(این ٹی این) اورانکم ٹیکس گوشواروںکی تفصیلات جمع نہیں کروائی۔
ٹیکس چوروںکی نشاندہی میں الیکشن کمیشن سے بھرپورتعاون کیاجائے گا۔وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے ہمراہ اسلام آباد میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے شعیب سڈل نے کہاکہ ٹیکس چوروں کو انتخابات میں حصہ لینے کاحق نہیں ہوناچاہیے اورصرف غیرمتنازع شخصیات کوہی انتخابات میں حصہ لینے کااختیارہوناچاہیے،جن ارکان نے اب تک ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے اس کامطلب یہ نہیں وہ انکم ٹیکس نہیں دیتے۔
ٹیکس چوروں کی نشاندہی میں اگر الیکشن کمیشن کوئی معاونت طلب کرے توفراہم کی جائیگی،نئے کاغذات نامزدگی کی تیاری کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کومراسلہ بھجوایا تھاجس میں خدمات کی پیش کش کی گئی تھی۔وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے کہاکہ محتسب کے قوانین میں تبدیلی کامقصدانصاف کی فراہمی بہتربناناہے،نئے قوانین سے محتسب کاادارہ مضبوط ہواہے اور اب وہ بین الاقوامی سطح پرایشیا کے محتسب کے طور پر خطے کی نمائندگی کریںگے۔