ٹیم کو بیٹنگ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے سرفراز احمد

شاداب خان نے اننگز میں ملین ڈالر کا شاٹ کھیل، قومی کپتان

شاداب خان نے اننگز میں ملین ڈالر کا شاٹ کھیل، قومی کپتان۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کو بیٹنگ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں بیٹنگ مشکل ہوتی ہے اور ہمیں بیٹنگ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاہم یہ بہت اچھی بات ہے کہ نوجوان کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو شکست دیدی

قومی کپتان نے بالخصوص شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاداب نے اننگزمیں ملین ڈالر کا شاٹ کھیلا جبکہ لڑکوں نے فیلڈنگ کے شعبے میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کپتان سرفرازاحمد نے لاہورآنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے سری لنکا کو 2 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔
Load Next Story