خواتین میں ایڈز کا وائرس منتقل کرنے والے شخص کو 24 سال قید کی سزا
ویلنٹینو پر الزام تھا کہ اس نے 53 خواتین سے تعلقات قائم کئے اور ان میں دانستہ ایچ آئی وی (ایڈز) کا وائرس منتقل کیا
اٹلی کی عدالت نے 30 سے زائد خواتین میں ایچ آئی وی (ایڈز) کا وائرس دانستہ منتقل کرنے کے جرم میں ویلنٹینو ٹیلوٹو نامی شخص کو 24 سال قید کی سزا سنادی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 33 سالہ اطالوی شخص ویلنٹینو ٹیلوٹو پر الزام تھا کہ اس نے کم از کم 53 خواتین سے تعلقات قائم کئے اور دانستہ طور پر ان میں ایچ آئی وی (ایڈز) کا وائرس منتقل کیا، ان خواتین میں ایک 14 سالہ لڑکی بھی شامل تھی، ان خواتین کی وجہ سے ایک بچے سمیت 4 مرد بھی اس وائرس سے بالواسطہ متاثر ہوئے۔ ویلنٹینو کا کردار اس وقت سامنے آیا جب اس سے تعلق رکھنے والی چند خواتین میں ایچ آئی وی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
عدالت میں سماعت کے دوران وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ ویلنٹینو نے جان بوجھ کر خواتین میں یہ وائرس پھیلایا جس پر اسے عمر قید کی سزا دی جانی چاہیے جب کہ ویلنٹینو کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کے موکل کی جانب سے کی گئی یہ غلطی جان بوجھ کر نہیں کی گئی ، اس لیے اسے معاف کردیا جائے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ویلنٹینو کو 24 سال قید کی سزا سنادی۔
دوسری جانب ایچ آئی وی کا وائرس کا شکار ہونے والی خواتین نے ویلنٹینو کی سزا کو ناکافی قرار دیا ہے، ان کا مطالبہ تھا کہ ویلینٹینو کو عمر قید کی سزا دی جائے۔