این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں شکست پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مستعفی
ضمنی انتخاب میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ذمہ داری پر مزید فائز رہنے کا حق نہیں رکھتا، صابر حسین اعوان
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں شکست پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر صابر حسین اعوان مستعفی ہوگئے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق پشاورکے حلقہ این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں شکست پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر صابر حسین اعوان نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے استعفیٰ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو بھجوا دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے میدان مارلیا
صابر حسین اعوان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ذمہ داری پر مزید فائز رہنے کا حق نہیں رکھتا اسی لئے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں تاہم جماعت اسلامی کے کارکن کی حیثیت سے اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔
واضح رہے قومی اسمبلی کی نشست این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر کامیاب ہوئے ہیں۔