ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے شدت 59 ریکارڈ
زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، کوہ پیما مرکز
اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ، لاہور، پشاور، گلگت اور چترال سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ، ایبٹ آباد ، بالاکوٹ، بٹگرام، مری، لوئردیر، شمالی وزیرستان، باجوڑ ایجنسی اور دیربالا کے گرد ونواح میں محسوس کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ مردان، چترال ، نوشہرہ ، سوات، لاہور اور قصور سمیت پاراچنار،صوابی، شانگلہ، تورغر اور بونیر کے گرد ونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم زلزلوں کے باعث اب تک کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔
کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 38 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔